تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
24 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 7:8

وین ڈیم کے آبائی شہر برسلز میں انکے دھاتی مجسمہ کی تقریبِ رونمائی

جیو نیوز - برسلز. . .. بیلجئیم کے دارالحکومت برسلزمیں ہالی ووڈ کے ایکشن ہیرو وین ڈیم کا دھاتی مجسمہ نصب کردیا گیا ہے۔گذشتہ روزجین کلاؤڈے وین ڈیم کے آبائی شہر برسلز کے مضافاتی علاقے Anderlechtمیں ایک شاپنگ سینٹر کے سامنے نصب کیے گئے اس مجسمے کی باقاعدہ تقریبِ رونمائی ہوئی۔علاقے کی مرکزی شاہراہ پر ہونے والی اس تقریب میں وین ڈیم نے بذات خود اپنے والدین کے ہمراہ شرکت کرتے ہوئے قومی پرچم سے ڈھکے مجسمے کی نقاب کشائی کی جسے دیکھنے انکے2ہزار سے زائد مداح موقع پر موجود تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.