تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
25 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 3:45

شاہ رخ خان کی فلم ”جب تک ہے جاں“ پاکستانی سنسر بورڈ کی ہٹ لسٹ پر

جیو نیوز - اسلام آباد … خبروں کے مطابق کشمیر میں آرمی آپریشن پر مبنی بالی ووڈ فلم ” جب تک ہے جاں“ پاکستانی سنسر بورڈ کی ہٹ لسٹ پر آگئی ہے۔ سلمان خان کی فلم ایک تھا ٹائیگر اور سیف علی خان کی فلم ایجنٹ ونود کی نمائش پر پاکستان میں ممانعت کے بعد اب باری ہے بالی ووڈ کے بادشاہ خان کی فلم ”جب تک ہے جاں“ کی۔ شاہ رخ خان، کترینہ کیف اور انوشکا شرما اسٹارر فلم ”جب تک ہے جاں“ حال ہی میں گزر جانے والے فلمساز یش چوپڑا کی آخری فلم ہے جو کہ آئندہ ماہ سے نمائش کیلئے پیش کی جائے گی، لیکن شاید پاکستان میں اس کی نمائش پر پابندی لگ جائے کیونکہ کشمیر میں آرمی آپریشن کے پس منظر میں بنائی گئی یہ فلم پاکستان سنسر بورڈ کی نظروں میں آگئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.