تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
28 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 12:40

بالی وڈ باکس آفس ،جہاں بول بالا ہے اسٹوڈنٹ آف دی ائیر کا

جیو نیوز - ممبئی…بولی وڈ باکس آفس ،جہاں بول بالا ہے اسٹوڈنٹ آف دی ائیر کا۔اس ہفتے بولی وڈ سینما گھروں کی زینت بنیں ایک نہ دو بلکہ تین تین نئی فلمیں ۔ پہلی مووی تھی رش جو عمران ہاشمی اور نیہا دھوپیا کی موجودگی کے باعث فلم بینوں کو پہلے چند روز تو اپنی جانب متوجہ کرپائی لیکن جلد ہی فلم کی یکسانیت نے باکس آف پر فلم کو ناکام ٹھہرا دیا۔رش کے بعد آئی چکرا ویوو جس نے علاقائی سینما گھروں پر تو کامیابی حاصل کی اور ریلیز کے پہلے ہی روز ساڑھے تین کروڑ کا بزنس کرڈالا لیکن اگلے دو روز میں فلمی ناخداوٴں نے اس کو ناکامی کا سرٹیفیکیٹ دے ڈالا۔ اس ہفتے کی تیسری بڑی ریلیز تھی عجب غضب لو جس پر فلم بینوں کے ملے جلے تاثرات سامنے آرہے ہیں۔فلم کو کامیاب قرار دیا جاسکتا ہے اگراس کا مقابلہ چکراویوو اور رش سے کیا جائے۔ لیکن بھلا ہو پچھلے ہفتے کی ریلیز اسٹوڈنٹ آف دی ائیر کا جو دو ہفتے گزر جانے کے باوجود ابھی تک باکس افس پر نمبر ون قرار دی جارہی ہے۔فلم کی کہانی اور اداکاری دونوں فلم بینوں کو بھارہی ہیں۔اگلے ہفتے مزید فلموں کی ریلیز فیصلہ کرے گی کہ یہ فلم اور کتنا عرصہ نمبر ون رہ پائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.