تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
28 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 17:21

ودیا بالن انڈین فلم فیسٹیول کی دوسری بار برانڈ ایمبیسیڈر بن گئی

جیو نیوز - ممبئی … ودیا بالن 2013ء میں میلبرن (آسٹریلیا ) میں ہونے والے انڈین فلم فیسٹیول کی دوسری بار برانڈ ایمبیسڈر بن گئی ہیں۔ بھارتی فلم نگری میں اپنی فنکارانہ صلاحیتوں سے دھوم مچانے کے بعد فلم اسٹار ودیا بالن کو 2013ء میں میلبرن میں ہونے والے انڈین فلم فیسٹیول کا برانڈ ایمبیسیڈر بنا دیا گیا ہے۔ ودیا کا کہنا تھا کہ ان کو میلبرن میں دوسری بار بالی ووڈ کی نمائندگی کا اعزاز ملنے پر بہت خوشی ہے۔ فلم فیسٹیول میں حال ہی میں دنیا سے رخصت ہونے والے یش چوپڑا کی یاد میں اسپیشل ٹری بیوٹ بھی پیش کیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.