تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
1 نومبر 2012
وقت اشاعت: 18:29

ایشوریہ رائے بچن آج انتالیسویں سالگرہ منارہی ہیں

جیو نیوز - ممبئی… بھارتی اداکارہ ایشوریہ رائے بچن آج انتالیسویں سالگرہ منارہی ہیں۔ بالی ووڈ کو کئی کامیاب فلمیں دینے والی بچن خاندان کی بہو کے حسن کا جادہ آج بھی سر چڑھ کربول رہا ہے۔1973 میں بھارتی ریاست کرناٹکا کے شہر منگلور میں پیدا ہونیوالی ایشوریا 1994 میں بھارت کے لئے مس ورلڈ کا عالمی مقابلہ جیت کر شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئیں۔انہوں نے 1997 میں فلم اور پیار ہوگیا سے بالی ووڈ میں انیٹری دی جسکے بعد کبھی مڑ کر پیچھے نہیں دیکھا۔ ان کی پہلی سپر ڈوپر فلم ہم دل دے چکے صنم تھی جس کے بعد ایشوریا نے تال، جوش، محبتیں، دیوداس، دھوم 2، گرو، سرکار، جودھا اکبراور روبوٹ سمیت 40 سے زائد تامل ، ہندی، بنگالی اور انگلش فلموں میں کام کرکے کئی ایوارڈ اپنے نام کئے۔ہندوستانی اور بین الاقوامی فلم سازوں کی پہلی ترجیح ہونے کی بناء پر ایشوریا فلمی افق کے سب سے تابناک ستارے کی حیثیت رکھتی ہیں۔ ناقدین بھی اس بات کا اعتراف کرتے ہیں کہ ایشوریا رائے بچن وہ واحد اداکارہ ہیں جو پوری دنیا میں مقبولیت کی حامل ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.