تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
1 نومبر 2012
وقت اشاعت: 21:12

ٹام کروزکی مشن امپوسیبل کی اگلی فلم کی منصوبہ بندی

جیو نیوز - ہالی ووڈ…ہالی ووڈ ایکٹر ٹام کروز کا کہنا ہے کہ وہ مشن امپوسیبل سلسلے کی اگلی فلم کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔1996 سے شروع ہونے والی اسپائے فلم سیریز مشن امپوسیبل میں ٹام کروز مرکزی کردار ادا کرتے آئے ہیں۔ سیریز کی چوتھی فلم گزشتہ سال منظر عام پر آئی تھی جس کی کامیابی کے بعد ٹام کروز نے اعلان کیا تھا کہ وہ اس سلسلے کی ایک اور فلم بنانے کے حق میں ہیں۔ اور اب ان کا کہنا ہے کہ وہ پانچویں فلم کے ساتھ ساتھ مستقبل کی اور مشن امپوسیبل فلموں میں منصوبہ بندی بھی کر رہے ہیں۔ ان کے مطابق سیریز کی پانچویں فلم کے لیے ان کے پاس ابھی پلاٹ تو نہیں ہیں، لیکن وہ یہ فلم کہاں کہاں شوٹ کرنا چاہتے ہیں، اس سلسلے میں وہ آجکل لوکیشنز کی کھوج میں ہیں، اور سلسلے کی اگلی فلموں کے لیے بھی کچھ خیالات ان کے ذہن مین ابھی سے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.