تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
11 نومبر 2012
وقت اشاعت: 3:21

گولم کا 43 فٹ بڑا مجسمہ ویلنگٹن ائیرپورٹ میں نصب

جیو نیوز - ویلنگٹن…آسکر ایوارڈیافتہ ہدایتکار،رائٹر و پروڈیوسرسر پیٹررابرٹ جیکسن کی نئی فلمThe Hobbit: An Unexpected Journey" "کا پریمئر28نومبر کو نیوزی لینڈ کے دارالحکومت ویلنگٹن میں منعقد کیا جائیگا جسکے لیے ابھی سے جوش وخروش عروج پر پہنچ چکا ہے۔ا سی سلسلے میں نیوزی لینڈ کے انٹر نیشنل Wellingtonائیر پورٹ میں اس فلم کے مر کزی کر دار گولم(Gollum) کے 43فٹ بڑے مجسمے کو نصب کر دیا گیا ہے۔ائیر پورٹ کے لاؤنج کی چھت سے لٹکا گولم کایہ مجسمہ زمین سے 9.8 فٹ کی اونچائی پر موجود ہے جسے اپنے اردگرد لٹکی مصنوعی مچھلیوں پر حملہ کرتے ہو ئے دکھایا گیا ہے۔ واضح رہے کہ جے آر آر ٹالکین کے ناول سے ماخوذ"دی ہوبٹ " سیریزکی پہلی ایڈونچر فلمThe Hobbit: An Unexpected Journey وارنر برادرزکے تحت رواں برس14دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.