تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
12 نومبر 2012
وقت اشاعت: 2:40

لاہور:سردیوں کے ملبوسات کی نمائش

جیو نیوز - لاہور. . . موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی فیشن ڈیزائنرز نے سردیوں کے ملبوسات متعارف کرانے کا آغاز کردیا ہے۔لاہور میں ایک ڈیزائنر کی جانب سے ایسے ہی ملبوسات کی نمائش کی گئی۔گلبرگ میں ہونے والی نمائش میں ڈیزائنر کی جانب سے تیار کئے گئے پارٹی اور برائیڈل وئیر ملبوسات رکھے گئے۔ان میں مغربی اور مشرقی ثقافت کا حسین امتزاج دیکھنے کو ملا۔نمائش میں عام لوگوں کے ساتھ فیشن انڈسٹری سے وابستہ افراد بھی شریک ہوئے ،شرکاء نے ملبوسات کے ڈیزائنز اور رنگوں کو بہت پسند کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.