13 نومبر 2012
وقت اشاعت: 7:40
اکشے کمار کی نئی ایکشن فلم کھلاڑی786کاپہلا مکمل ٹریلر جاری
جیو نیوز - ممبئی…این جی ٹی…بالی ووڈ کے خطروں کے کھلاڑی اکشے کمار ایک بار پھر کھلاڑی سیریز کیساتھ واپس آرہے ہیں اور انکی آنے والی نئی ایکشن فلم کھلاڑی 786کا پہلا مکمل ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ہدایتکار اشیش آر موہن کی اس فلم میں اکشے کیساتھ آسن ،متھن چکربرتی،پریش روال اور ہمیش ریشمیہ اہم کردار ادا کررہے ہیں۔اکشے کمار کی کامیاب فلم کھلاڑی420کے12سال بعد آنے والی اس نئی ایکشن فلم کھلاڑی786کواکشے اور ہمیش نے مشترکہ طور پر پروڈیوس کیا ہے جو7دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔