تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
16 نومبر 2012
وقت اشاعت: 7:1

گینگ نم ڈانس:میڈونا اور PSYکا ایک ساتھ کنسرٹ میں

جیو نیوز - نیویارک…این جی ٹی…کورین گلوکار PSYکے گینگ نم ڈانس اسٹائل کی میوزک وڈیو نے آجکل دنیا بھر میں تہلکہ مچایا ہوا ہے جس کی بڑھتی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگا یا جا سکتا ہے کہ کوئین آف پاپ میڈونا بھی اس منفرد ڈانس اسٹائل کی دیوانی ہو گئی ہیں اور انھوں نے اس ڈانس اسٹائل کا مظاہرہ بھی پیش کیا۔ نیویارک میں منعقدہ ایک کنسرٹ کے دوران میڈونا نے 20ہزار سے زائد شائقین کے سامنے اس ڈانس اسٹائل کو متعارف کر وانے والے کورین پاپ گلوکار Psy کے ساتھ گینگ نم ڈانس اسٹائل کی ایک بہترین پر فارمنس پیش کی۔ڈانس میں مہارت رکھنے والی میڈونا نے کورین گلوکار کے عالمی شہرت یافتہ ڈانس اسٹپس کو سب کے سامنے کرتے ہوئے ناصرف مد احوں کو متاثر کیا بلکہ محفل ہی لوٹ لی۔واضح رہے کہ MTV Europe Music Awardsمیں گینگ نم کو اس سال کی بہترین میوزک وڈیو کے ایوارڈسے بھی نوازا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.