تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
16 نومبر 2012
وقت اشاعت: 16:32

جب تک ہے جان کی کامیابی پر امیتابھ کی شاہ رخ خان کو مبارکباد

جیو نیوز - ممبئی … جب تک ہے جان کی کامیابی کے بعد کنگ خان ہر جانب سے مبارکبادیں وصول کررہے ہیں اب تو بگ بی امیتابھ بچن نے بھی شاہ رخ کو فلم کی کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔ جب تک ہے جان کو شائقین نے بے حد سراہا، فلم میں شاہ رخ کی اداکاری کے بھی خوب چرچے ہوئے اور لوگوں نے بھی جم کے داد دی، لیکن کوئی اور بھی ہے، جسے شاہ رخ کی اداکاری بے حد بھائی، وہ کوئی اور نہیں امیتابھ بچن ہیں۔ بگ بی کو تو فلم میں شاہ رخ کی پرفارمنس نے اتنا متاثر کیا کہ انہوں نے تعریف کرنے کیلئے کنگ خان کو فون ہی کر ڈالا۔ بگ بی کہتے ہیں شاہ رخ یو ں تو بہترین اداکار ہیں ہی لیکن ان کی اس فلم میں پرفارمنس لاجواب رہی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.