16 نومبر 2012
وقت اشاعت: 14:40
کراچی میں فلم، جب تک ہے جان کا پریمیئر
اے آر وائی - یش چوپڑا کی آخری فلم جب تک ہے جان پاکستان میں ریلیزہوگئی۔ سنیماگھروں پرہائوس فُل کے بورڈ لگ گئے۔ کراچی میں فلم کا پریمیئر ہوا۔ بالی ووڈ کو کئی بلاک بسٹر فلمیں دینے والے معروف ڈائریکٹر یش راش چوپڑا کی آخری فلم جب تک ہے جان پاکستان بھر میں آئی ایم جی سی گلوبل ایٹرٹینمٹ کےبینر تلے ریلیز کردی گئی۔ اے آر وائی ڈیجیٹل فلم کا میڈیا پارٹنرہے۔
فلم کا پریمئیر شو کراچی کے ایٹریم سینما میں ہوا،جہاں فلم اور ٹی وی سے وابستہ فنکاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ یش چوپڑا کی ڈائریکشن میں بننے والی اس فلم جب تک ہے جان میں کنگ خان،کیترینہ کیف اور انوشکا شرما شامل ہیں، اس فلم کی موسیقی اے آر رحمان نے ترتیب دی ہے جو پہلے ہی ہٹ ہوچکی ہے۔
فلم کے ریلیز ہوتے ہی سنیماہائوس فُل ہوگئے۔ شوبز سے وابستہ افراد نے فلم کے ذریعے یش چوپڑا کی آخری کام کو سراہا۔