17 نومبر 2012
وقت اشاعت: 17:56
سشمتا سین19نومبر کو اپنی 37 ویں سالگرہ منائینگی
جیو نیوز - ممبئی …بالی ووڈ کی پرکشش اداکارہ اور سا بقہ مس یو نیورس سشمتا سین19نومبر کو اپنی37ویں سالگرہ منائینگی۔19نومبر1975کوبھا رتی ریاست آندھرا پر دیش کے شہر حیدر آبا د میں پیدا ہونے والی سشمتا سین نے1994میں اپنی لازوال مسکراہٹ اور خوبصورتی کی بدولت مقا بلہ حسن جیت کر مس یونیورس کا ٹائٹل اپنے نا م کیا ۔1996 میں فلم دستک سے اپنے بالی ووڈ کیرئیر کا آغاز کرنے والی سشمتا نے 1999میں فلم بیو ی نمبر ون میں بہترین اداکا ری کے جو ہر دکھاکر بہترین معاون اداکارہ کا فلم فئیر ایوارڈ بھی جیتا۔ فلم دستک ،بیوی نمبر ون،فی الحال،میں ہو ں نا،زندگی راکس،ڈو ناٹ ڈسٹرب،دولہا مل گیا اور دیگرکئی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھاتے ہوئے سشمتا نے کئی ایوارڈز اپنے نام کیے۔