20 نومبر 2012
وقت اشاعت: 19:9
میرا نے اپنی تا ریخ پیدا ئش کا انکشا ف کر ہی ڈالا
جیو نیوز - با لاہور…لالی ووڈ کی ہیر وئنیں اپنی عمر چھپا نے میں ماہر سمجھی جاتی ہیں لیکن میر اجی نے اپنی تاریخِ پیدائش کا انکشا ف کر ڈالا ہے ۔ جی ہا ں روز نت نئی خبروں کا موضو ع بننے کی شوقین میر ا جی نے ٹوئٹر پراپنی تاریخ َ پیدا ئش سن انیس سو پیچیا سی (1985)لکھ کر سب کو حیران کر دیا ہے ۔ دی میرا جی کے نام سے مو جو د ٹو ئٹر اکا وئنٹ پر اب انہوں نے اپنا نا م دی میر اجی بو رن 1985 کر دیا ہے ۔ اب یہ تا ریخ پیدا ئش کتنی صیح اور کتنی غلط یہ تو ہم نہیں کہیں گے البتہ میر اجی یہ ضرور کہہ رہی ہیں کہ ابھی تو میں جوان ہوں ۔