21 نومبر 2012
وقت اشاعت: 6:13
اوہائیو یونیورسٹی کا میوزیکل بینڈ بھی گینگ نم اسٹائل کا دیوانہ
جیو نیوز - نیویارک …این جی ٹی …کورین گلوکارPSYکے گینگ نم ڈانس اسٹائل کی میوزک وڈیو نے آجکل دنیا بھر میں تہلکہ مچایا ہوا ہے، اس کی ایک اور تازہ ترین مثال امریکی ریاست اوہائیوکی یونیورسٹی کا میوزیکل بینڈ ہے۔110میوزیشنز پر مشتمل اس میوزیکل بینڈ نے لاتعداد افراد کے سامنے موسیقی کے آلات کو مہارت سے بجاکر پورا کا پورا گینگ نم سونگ پیش کیا۔صرف یہی نہیں بلکہ پر فارمنس کے درمیان اس بینڈ کے افراد نے عالمی شہرت یافتہ گینگ نم ڈانس اسٹائل کا بھی مظاہرہ کرکے سب سے تالیوں کی صورت میں داد وصول کی۔واضح رہے کہ گینگ نم ڈانس اسٹائل کو اس سال کی بہترین میوزک وڈیو کے ایوارڈسے بھی نوازا گیا ہے۔