21 نومبر 2012
وقت اشاعت: 5:32
ہالی ووڈ کی فلم ہچکاک کا نیویارک میں پریمئر
جیو نیوز - نیویارک…ہالی ووڈ کی فلم ہچکاک Hitchcock کا پریمئر نیویارک میں ہوا۔ نیویارک کے زیگ فیلڈ Ziegfeld تھیٹر میں ہونے والی تقریب میں اداکارہ جیسیکا بائل اور اسکارلیٹ جانسن نے بھی جلوے بکھیرے۔ فلم 23 نومبر کو ریلیز کی جائے گی جس میں سر انتھونی ہاپکنز نے پروڈیوسر اور ڈائریکٹر الفریڈ ہچکاک کا کردار ادا کیا ہے۔ یہ فلم الفریڈ ہچکاک کی 1960 میں بنائی گئی مشہور زمانہ فلم سائیکو کی تیاری کے بارے میں ہے۔