22 نومبر 2012
وقت اشاعت: 17:50
سیف،جان ابراہم اور انیل کپور کی ریس ٹوکا ٹریلرمنظر پر آتے ہی ہٹ
جیو نیوز - ممبئی …2008کی بلاک بسٹر فلم ریس کے سیکوئل ریس ٹو کا پہلا باقاعدہ ٹریلر منظرِ عام پر آتے ہی ہٹ ہو گیا ہے اور اب تک 25لاکھ افراد اسے آن لائن دیکھ چکے ہیں ۔اس فلم کے ٹریلر کو انٹر نیٹ پر دیکھنے کے بعد مداحوں کو اس فلم کی ریلیز کا بڑی بے صبری سے انتظار ہے جس میں ایکشن کے ساتھ ساتھ رومینس اور سسپنس بھی ہے۔ ہدایتکار عباس مستان کی ایکشن تھرلر فلم ریس ٹو میں سیف علی خان اور انیل کپورپچھلی فلم کی طرح رنویر سنگھ اور انسپکٹر رابرٹ ڈیکوسٹاکے کرداروں میں موجود ہیں جبکہ فلم کے نمایاں اداکاروں میں جان ابراہم،دپیکا پڈکون،جیکولین فرنانڈس اور امیشا پٹیل شامل ہیں۔پریتم چکربرتی کی موسیقی اور پاکستان کے معروف پاپ گلوکار عاطف اسلم کے گانوں پر مشتمل یہ فلم اگلے سال 25جنوری کو سینما گھروں کی زینت بنائی جائیگی۔