تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
12 فروری 2013
وقت اشاعت: 4:43

پریانکا چوپڑاکا بالی وڈ فلموں کیلئے گانے سے انکار

جیو نیوز - ممبئی …بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے بالی وڈ فلموں کیلئے گیت گانے سے انکار کر دیا۔کہتی ہیں دل تو بہت چاہتا ہے کہ گاوٴں۔پر کیا کروں؟ کانٹریکٹ رکاوٹ ہے۔بین الاقوامی البم مائے سٹی کے لیے کچھ عرصہ قبل گانا گانے والی پریانکا کے بارے میں اب شائقین کو امید تھی کہوہ بالی وڈ کے لیے بھی گائیں گی،تاہم انہوں نے یہ کہہ کر مداحوں کے دلوں پر اوس ڈال دی کہ فی الحال تو ان کا میوزک لیبل کے ساتھ سمجھوتہ طے ہے۔اس لیے وہ بالی وڈ کے لیے کوئی گیت نہیں گا سکتیں۔مگر آس بھی بندھائی ۔کہا پوری خواہش ہے، بالی وڈ کی فلموں کے لیے بھی گاوٴں۔ پر اس وقت تک اجازت نہیں جب تک البم ریلیز نہ ہو جائے۔کچھ ماہ بعد دوسرے گانے کی وڈیو بھی ریکارڈ کرانی ہے، ابھی توجہ ادھر رکھنی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.