تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
15 فروری 2013
وقت اشاعت: 8:34

فلم ”آئی می اور میں“ کے دو نئے گانوں کی وڈیو زجاری

جیو نیوز - ممبئی…این جی ٹی…بالی ووڈ کے چاکلیٹ ہیرو جان ابراہم ایک بار پھر رومانٹک فلموں میں واپسی کے لیے تیار ہیں اور اُنکی آنے والی رومانٹک ڈرامہ فلم"آئی می اور میں"کے نئے گانوں"ساجنا" اور"Capuchino"کی وڈیوزجاری کردی گئی ہیں۔نغمہ نگار کمار کے تحریر کردہ ساجنا کے بولوں پر مبنی گانے کو میوزک کمپوزر فلک شبیر نے خود اپنی آواز میں ریکارڈ کیا ہے جسکی وڈیو میں جان ابراہم اپنے ہیروئنوں پراچی اور چترانگدا کیساتھ نظر آرہے ہیں۔نیلش مسراکے تحریرکردہCapuchinoکے بولوں والے گانے کو ابھیشک نیلوال کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جس میں جان ابراہم تفریح کرتے اور اپنی ہیروئن چترانگدا کیساتھ ڈانس کرتے نظر آرہے ہیں۔نئے ہدایتکارکپل شرما کی اس فلم میں جان ابراہم کیساتھ چترانگدا سنگھ اور پراچی دیسائی ہیروئنز کا کردار ادا کررہی ہیں۔فلم کی کہانی ایک سادہ طبیعت کے مالک نوجوان میوزک پروڈیوسر کے گرد گھومتی ہے جو بیک وقت دو لڑکیوں کے عشق میں گرفتار ہوجاتا ہے اور پھر اُسے زندگی کے کیسے کیسے رنگ دیکھنے پڑتے ہیں۔شرشتی بہل آریا اور گولڈی بہل کی پروڈیوس کردہ یہ فلم رواں سال یکم مارچ کو سینما گھروں کی زینت بنائی جارہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.