تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
18 فروری 2013
وقت اشاعت: 16:32

لندن : جیمز بونڈفلم اسکائی فال کی ڈی وی ڈیز کا اجرا، اسکائی فال ٹرین متعارف

جیو نیوز - لندن …اب آب بھی بونڈ ٹرین میں سفر کرسکتے ہیں۔جی ہاں بالکل ،ہالی ووڈ کی بونڈ فر نچا ئز کے پچاس سال مکمل ہونے پر ریلیز کی گئی بونڈ سیریز کی 23ویں فلم اسکائی فال کی ڈی وی ڈیز کے اجراء کے موقع پرلندن میں بونڈ تھیم ٹرین متعارف کروادی گئی ہے۔خصوصی طور پر ڈیزائن کی گئی بونڈزیر و زیرو سیون ٹرین کا افتتاح کنگز کراس اسٹیشن پر بونڈ گرل نومی ہیرس کے ہاتھوں کروایا گیا ۔لندن سے ایڈن برگ تک سفر طے کرنے والی اس ٹرین کا نمبر91007رکھا گیا ہے جسکی گیارہ کی گیارہ بوگیوں کے بیرونی ڈھا نچے پر ا سکائی فال فلم کی مختلف تصاویر سے تشہیر کی گئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.