تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
22 فروری 2013
وقت اشاعت: 10:16

انتظارختم، ڈانس کے شہزادے آج پاکستان آرہے ہیں

جیو نیوز - کراچی …ڈانس کے شہزادے آج پاکستان آرہے ہیں، بالی وڈ کی پہلی تھری ڈی ڈانس مووی اے بی سی ڈی آج ملک بھر میں ریلیز کی جارہی ہے۔ڈائریکٹر کریاگرافر ریمو ڈی سوزا کے اس فلمی شاہکار کو سدھارت روئے کپور نے پروڈیوس کیا ہے۔ فلم کے مرکزی کرداروں میں پربھو دیوا اور گنیش اچاریا کے علاوہ بھارت کے مقبول ریئلٹی شو سے ابھرنے والاڈانس ٹیلینٹ بھی شامل ہے۔ میوزک چارٹس پر سوپرہٹ، بالی ووڈ کی پہلی ڈانس تھری ڈی فلم کا ملکی سطع پر 22 فروری کو شاندار افتتاح ہورہا ہے۔ اے بی سی ڈی(Any body can dance) جیو فلمز کے تحت پاکستان بھر کے سینماؤں میں تھری ڈی اور ٹو ڈی میں ریلیز کی جارہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.