22 فروری 2013
وقت اشاعت: 14:53
تبو فلم مینٹل میں سلمان خان کی بڑی بہن کا کردار ادا کرینگی
جیو نیوز - ممبئی …بالی ووڈ کی مایہ ناز اداکارہ تبو اب سلمان خان کی بڑی بہن کے روپ میں نظر آئیں گی۔سلمان اور تبو بہن بھائی کا یہ کردار اپنی آنے والی نئی فلم مینٹل میں اداکریں گے۔ذرائع کے مطابق 41 سالہ تبونے بھی اس کر دار اور فلم میں کام کر نے کیلئے رضامندی کا اظہار کر دیا ہے جسے سلمان خان کے بھائی سہیل خان ہی ڈائیریکٹ کریں گے۔سلمان خان کی یہ فلم تلگو فلمStalin کا ری میک ہے جس کا اس سے قبل ٹائٹل Radheرکھا گیا تھا۔اس سے قبل سلمان خان اور تبو فلم ہم سب ساتھ ہیں،بیوی نمبر ون اور جیت میں بھی ایک ساتھ کام کر چکے ہیں۔