23 فروری 2013
وقت اشاعت: 1:17
لندن کے چڑیا گھر میں میوزیشن نے کچھو ں کےلئے پیانو بجا کر سماں باندھ دیا
جیو نیوز - لندن....این جی ٹی....لندن کے چڑیا گھر میں ایک ماہر اور عالمی شہرت یافتہ پیانسٹ نے کچھوں کےلئے پیانو بجا کر سماں باندھ دیا۔ اس لندن زوو کے رہائشی نر اور مادہ کچھوں کے پنجرے میں خصوصی طور پر اس پیانو کو رکھا گیا جہاں پیانسٹ نے آکر اپنے آس پاس مو جود ان کچھوں کےلئے اسے بجایا جسے سن کر یہ جانور بھی خوشگوار مو ڈ میں آگئے۔چڑ یا گھر میں اس منفرد کنسرٹ سے نا صرف کچھوے بلکہ تفریح کی غرض سے آئے سیاح بھی مو سیقی سے لطف اندوز ہوئے۔