تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
25 فروری 2013
وقت اشاعت: 5:54

”آرگو “ نے بہترین فلم کا آسکر ایوارڈ جیت لیا

جیو نیوز - لاس اینجلس…بہترین اداکار و ادکارہ کا آسکر ایواڈ ڈینئل ڈے لوئس اور جنیفر لارنس نے حاصل کرلیا۔لاس اینجلس میں85 ویں آسکر ایوارڈ کی رنگا رنگ تقریب کے دوران ڈینئل ڈے لوئس کو بہترین اداکار اور جنیفر لوئس کو بہترین اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا۔ بہترین فلم کا ایوارڈ ”آرگو“ کے نام رہا۔فلم ”لائف آف پائی“کیڈائرکٹراینگ لی نے بہترین ڈائریکٹرکاایوارڈحاصل کیا، این ہیتھ وے فلم ”لیس میزر ایبل“ میں بہترین معاون اداکارہ قرار پائیں۔آسٹریلوی اداکار کرسٹوفر والٹز بہترین معاون اداکار کا ایوارڈ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے۔بہترین اینی میٹڈ فلم کا ایوارڈ ” بریو “کو ملا اور ڈزنی کی ’پیپر مین‘ مختصر دورانیے کی بہترین اینی میٹڈ فلم قرار پائی۔”لائف آف پائی“ کوبیسٹ سینماٹو گرافی اوربیسٹ ویوژول افیکٹ کے ایوارڈ ملے ہیں۔ بہترین غیر ملکی فلم کا ایوارڈ فلم”Amour “کے نام رہا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.