25 فروری 2013
وقت اشاعت: 11:17
سنی دیول کی بالی وڈ میں واپسی، نئی فلم ”آئی لوNY“کا ٹریلر جاری
جیو نیوز - ممبئی…این جی ٹی…ڈھائی کلوکے ہاتھ والے ڈائیلاگ سے بالی ووڈ میں منفرد پہچان بنانے والے سنی دیول بالی ووڈ میں واپسی کے لیے تیاری ہیں، جن کی کنگنا رناوٹ کیساتھ نئی رومانٹک کامیڈی فلم ”آئی لوNY“(آئی لو نیو اےئر/نیویارک)کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ہدایتکارو رائٹرزرادھیکا را ؤ اور ونے ساپرو کی اس فلم میں سنی دیول اور کنگنا رناوٹ کے ساتھ تنیشہ چیٹر جی، پریم چوپڑا اور پرکاش راج اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ بھوشن اور کرشن کمار کی پروڈیوس کردہ اس فلم کی کہانی نیو اےئر کے موقع پر نیویارک میں ملنے والے دو افراد کے گرد گھومتی ہے جس کی موسیقی پریتم چکربرتی نے دی ہے۔ رومانس اور کامیڈی سے بھرپور یہ فلم 26اپریل کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔