تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
2 مارچ 2013
وقت اشاعت: 2:19

”صاحب ،بیوی اور گینگسٹرریٹرنز“ کے نئے گانے کی وڈیو جاری

جیو نیوز - ممبئی…این جی ٹی…عرفان خان، جمی شیرگل اور ماہی گل کی آنے والی نئی رومانوی تھرلر فلم "صاحب ،بیوی اور گینگسٹرریٹرنز " کے نئے گانے "ادھر گرے" کی وڈیو ریلیز کر دی گئی ہے۔ ا س گانے میں فلم کے مر کزی کرداروں جمی شیرگل ،سوہاعلی خان اور ماہی گل کو ہلکے پھلکے انداز میں پرفارم کر تے دیکھایا گیا ہے۔ یہ فلم 2011 کی ہٹ فلم صاحب ،بیوی اور گینگسٹرکا سیکوئل ہے جس میں عرفان خان اور سوہاعلی خان ایک نیا اضافہ ہیں۔ رومانس اور تھرلرسے بھرپوراس فلم کو 8 مارچ کو دنیا بھر کے سینما گھروں کی زینت بنایا جائے گا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.