2 مارچ 2013
وقت اشاعت: 8:56
1998کی بلاک بسٹر فلم ستیا کا سیکوئل تیار ، پہلا ٹریلر جاری
جیو نیوز - ممبئی…این جی ٹی…1998میں انڈر ورلڈ گینگسٹر پر بننے والی بلاک بسٹرفلم ستیا کے سیکوئل بہت جلد سینما گھروں کی زینت بننے جارہا ہے جس کا پہلا ٹریلر بھی جاری کردیا گیا ہے۔ہدایت کار رام گوپال ورما کی انڈر ورلڈ کے گرد گھومتی اس فلم کو ایم سمانتھ کمار ریڈی نے پروڈیوس کیا ہے جس کی کہانی ستیا سے یکسر مختلف ہے جبکہ اسکی کاسٹ میں بھی زیادہ تر نئے اداکار شامل کیے گئے ہیں۔1998کے ستیا کی کہانی ممبئی آنے والے شخص کے گرد گھومتی تھی جو اس وقت کی انڈر ورلڈ دنیا میں پھنس کر رہ جاتا ہے تاہم2012کی ستیا ٹو کی کہانی ایسے شخص کے گرد گھوم رہی ہے جو ممبئی آنے کے بعدجرائم کی دنیا انڈر ورلڈکو اپنے رنگ میں ڈھال دیتا ہے۔جرائم کی دنیا کے گرد گھومتی ایکشن اور تھرل سے بھرپور رام گوپال ورما کی یہ فلم رواں سال جولائی میں سینما گھروں کی زینت بنائی جائیگی۔