تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
7 مارچ 2013
وقت اشاعت: 9:37

فرانس :چھ سالہ بریک ڈانسرلڑکی نے سب کو حیران کردیا

جیو نیوز - پیرس…این جی ٹی…فرانس کے شہر پیرس میں بریک ڈانسنگ کے مقابلے کا انعقاد کیا گیا جس میں چھ سالہ بریک ڈانسر نے اپنی ڈانس میں مہارت دکھائی اور سب کو حیران کر دیا۔ بریک ڈانسنگ کے اس عالمی مقابلے میں اس ننھی بچی نے ججز اور ہزاروں تماشائیوں کے سامنے اپنے مدِ مقابل ڈانسرز کے ساتھ اسٹیج پر زبر دست مقابلہ کیااور بازی جیت گئی۔ مختلف ہپ ہاپ اور ہیوی بیٹس کے دوران اپنی بریک ڈانسنگ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتی اس ماہر چھوٹی استاد نے ثابت کر دیا کہ عمر میں کیا رکھا ہے بس ہمت اور حوصلہ ہونا چاہیے تو منزل آسان ہو جاتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.