8 مارچ 2013
وقت اشاعت: 19:33
ودیا بالن فلم میں دپیکا پڈوکون کی بہن بنیں گی
جیو نیوز - ممبئی …بالی ووڈ میں اپنی بہترین اداکاری کے بل بو تے پر تیزی سے نام کمانے والی دو اداکاراؤں ودیا بالن اور دپیکا پدوکون نے آپس میں ایک دوسری کی بہنیں بننے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ودیا اور دپیکا بالی ووڈ کے ہدایت کار Rajiv Menonکی میوزیکل فلم میں بہنوں کا کر دار نبھائیں گی۔ جس کے ٹائٹل کا ابھی تک فیصلہ نہیں کیا گیا۔بھارتی گلوکارہ سبو لکشمی کی زندگی پر بنائی جانے والی اس فلم کیلئے پہلا انتخاب ایشوریا رائے بچن تھی لیکن ان کے انکار کے بعد اب یہ رول ودیا نے قبول کر لیا ہے جبکہ ان کی چھوٹی بہن کا کر دار دپیکا نبھائیں گی۔بالی ووڈ میں بطور ہیروئن لگاتار کئی ہٹ فلمیں دینے والی ان دونوں اداکاروں نے کسی بھی قسم کی شرائط کے بغیرساتھ کام کر نے کیلئے بخوشی حامی بھی بھر لی ہے۔