تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
11 مارچ 2013
وقت اشاعت: 7:34

ہالی ووڈ : نئی فلم”اسٹار ٹریک اِن ٹو ڈارک نیس“کانیاٹیزر ٹریلر جاری

جیو نیوز - ہالی ووڈ…ہالی ووڈ کی بلاک بسٹر سائنس فکشن ایکشن فلم سیریز اسٹار ٹریک کی نئی فلم”اسٹار ٹریک اِ ن ٹو ڈارک نیس“کانیا ٹیزر ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔اسٹار ٹریک سلسلے کی بارہویں فلم اور2009ء کی اسٹار ٹریک فلم کی سیکوئل اسٹار ٹریک اِ ن ٹو ڈارک نیس کی ہدایت کاری جے جے ابرامز نے دی ہے جس میں کرس پائن،زیکری کوئنٹو،کارل اربن،زو سالڈانا،سائمن پیگ اور جان چھو اپنی پچھلے کرداروں میں موجود ہیں۔جے جے ابرامز نے اس فلم کو برائن برک،ایلکس کرٹزمین،ڈیمون لینڈل اوف اور رابرٹو اورکی کیساتھ ملکر پروڈیوس کیا ہے جس میں بینڈیکٹ کمبر بیچ کے روپ میں نئے وِلن کی اینٹری ہوگی۔185ملین ڈالر کی لاگت سے تیار ہونے والی سائنس فکشن اور ایکشن سے بھرپور یہ فلم رواں سال17مئی کو امریکی سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.