12 مارچ 2013
وقت اشاعت: 2:35
گلوکار عاطف اسلم اٹھائیس برس کے ہوگئے
جیو نیوز - کراچی…منفرد آواز والے معروف پاپ گلوکار عاطف اسلم کی آج اٹھائیسویں سالگرہ ہے۔ متعدد ایوارڈ حاصل کرنے والے عاطف اسلم نے اپنے کیریئرکا آغاز 2004 میں کیا۔ ان کے پہلے ہی البم جل پری کے کئی گانے سپر ہٹ ہوئے۔شاندار کامیابی سے کیریئر کا آغاز کرنے کے بعد عاطف نے مڑ کر نہیں دیکھا اور کامیابی کی منزلوں پر منزلیں طے کرتے چلے گئے۔ان کی منفرد آواز پاکستان اور بھارت دونوں ملکوں میں پسند کی جاتی ہے۔ عاطف نے پاکستانی فلم بول میں مرکزی کردار ادا کرکے اپنی اداکاری کی صلاحیتوں کے جوہر بھی دکھائے ہیں۔