تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
13 مارچ 2013
وقت اشاعت: 13:5

اپنے گیتوں کے ذریعے امن اور محبت کا پیغام دیتے ہیں: زیب، حانیا

جیو نیوز - کراچی…اختر علی اختر…موسیقی کی دنیا میں ابھرتی ہوئی فنکارائیں زیب اور حانیا نے کہا ہے کہ سُر سچے ہوں تو دلوں پر حکمرانی کرتے ہیں، ہمیں اپنی موسیقی سے سچا عشق ہے، کلاسیکی موسیقی، غزل، ٹھمری اور صوفیانہ گائیکی سے بے حد لگاؤ ہے، ہم نے اب تک جتنا بھی کام کیا وہ معمول سے ہٹ کر تھا، ہماری جوڑی کو دنیا بھر میں پسند کیا گیا، کوک اسٹوڈیو سے بے پناہ شہرت ملی، ابھی تک جن ممالک میں ہم نے اپنی پرفارمنس دی ہے ان میں ملائشیا، اٹلی، فرانس اور بھارت شامل ہیں، ہمارا دوسرا آڈیو البم بھارت میں تیار کیا جا رہا ہے جو جلد ہی دنیا بھر میں ریلیز کر دیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ زیب اور حانیا دو خالہ زاد بہنیں ہیں، دونوں بچپن ہی سے ایک دوسرے کی گہری دوست بھی ہیں۔ زیب گلوکاری کرتی ہیں جبکہ حانیا میوزک کمپوز کرتی ہیں اور گٹار پلے کرتی ہیں۔ زیب، حانیا نے گزشتہ روز لاہور میں ایک بڑے کنسرٹ میں اپنی آواز کا جادو جگایا اور خوب داد سمیٹی۔ دونوں فنکاراؤں نے کنسرٹ کی تمام آمدنی چیریٹی ادارے کے نام کر دی۔ زیب نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ ہماری جوڑی اس لیے بنی کہ ہماری عمروں میں صرف ایک ماہ کا فرق ہے، ہمارے ذہن بھی بے حد ملتے جلتے ہیں، ہم دونوں ایک دوسرے کے بغیر کہیں نہیں جاتے، فنون لطیفہ سے لگاؤ ہمیں ننھیال سے ملا ہے، میرے ابو نے میرے اندر چھپی گلوکارہ کو سب سے پہلے دریافت کیا، ان کی حوصلہ افزائی سے آگے بڑھ رہی ہوں، ہم نے اپنے موسیقی کے سفر کا آغاز بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے کے دوران کیا، پہلے البم کا رسپانس بہت اچھا آیا تھا، موسیقی کو سرحدوں میں قید نہیں کیا جا سکتا، ہم دنیا بھر میں جہاں کہیں بھی جاتے ہیں، اپنے گیتوں کے ذریعے امن اور محبت کا پیغام دیتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.