تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
15 مارچ 2013
وقت اشاعت: 5:39

پریانکا چوپڑاکے آئٹم نمبر” ببلی بدمعاش ہے“کی وڈیو منظر عام پر

جیو نیوز - ممبئی …این جی ٹی …کرینہ کپور ،ایشوریا رائے ،کترینہ کیف اور ملائیکہ اروڑا سمیت کئی صف اول کی ہیروئنز کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پریانکا چوپڑابالی ووڈ کی مہنگی ترین آئٹم گرل بن گئی ہیں۔2اعشاریہ8کروڑ کے عوض ہدایتکار سنجے گپتا کی فلم”شوٹ آؤٹ ایٹ واڈالا“کے لیے عکس بند کروائے گئے پریانکا چوپڑا کے آئٹم سونگ کی وڈیو منظر عام پر آگئی۔”ببلی بدمعاش ہے“ کے بولوں پر مبنی پریانکا کے پہلے آئٹم سونگ کے لیے ڈانس کوریوگرافی احمد خان نے کی ہے جسے معروف پلے بیک سنگر سونیدی چوہان کی آواز میں نامور موسیقار و گلوکار انوملک نے کمپوز کیا ہے ۔آئٹم سونگ کے لیے پریانکا کے کاسٹیوم پر خصوصی توجہ دی گئی ہے اورمعروف ڈیزائنر منیش ملہوترا کا ڈیزائن کردہLED لائٹس سے مزین انکا لباس 1981میں امیتابھ بچن کی فلم یارانہ بلب والے ڈریس سے مماثلت رکھتا ہے جسکے ذریعے پریانکا امیتابھ کوٹریبیوٹ پیش کررہی ہیں۔واضح رہے کہ پولیس انکاؤنٹرز کی کہانی بیان کرتی2007کی بالی ووڈ فلم ”شوٹ آؤٹ ایٹ لوکھنڈ والا“ کے سیکوئل”شوٹ آؤٹ ایٹ واڈلا“کو معروف فلمساز ایکتا کپور نے پروڈیوس کیا ہے جس میں جان ابراہم، انیل کپور،تشار کپور،کنگنا رناوٹ ،سونوسوڈ ،منوج باجپائی، مہیش منجریکراور رونت روئے نے اہم کردار ادا کیے ہیں ۔ایکشن سے بھرپور کرائم تھرلر فلم شوٹ آؤٹ ایٹ واڈلا رواں سال یکم مئی کو سینما گھروں کی زینت بنائی جائیگی جسکی تشہیری مہم میں بھی پریانکا بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.