تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
20 مارچ 2013
وقت اشاعت: 17:51

رانی مکھرجی21مارچ کو35ویں سالگرہ منائینگی

جیو نیوز - ممبئی…اداکارہ رانی مکھرجی 21مارچ کو اپنی35ویں سالگرہ منائینگی۔21مارچ1978کو ریاست مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکتہ میں پیدا ہونے والی رانی مکھر جی نے اپنے بالی ووڈ کیرئیر کا آغاز فلم" راجہ کی آئیگی بارات "سے کیا تاہم انہیں پہلی کامیابی کرن جوہر کی فلم "کچھ کچھ ہوتا ہے" میں معاون اداکارہ کی حیثیت سے ملی۔اس کے بعد رانی نے بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں اپنے قدم کامیابیوں کے ساتھ جمانا شروع کردیے اور ان کی فلم ساتھیا،ہم تم،یووا،بلیک ،غلام،چلتے چلتے،بنٹی اور ببلی،پہیلی ، کبھی الوداع نا کہنااور نو ون کِلڈ جیسیکا باکس آفس پر بیحد کامیاب ثابت ہوئیں۔گذشتہ سال رانی کی دو فلمیں سینما گھروں کی زینت بنیں جس میں سے عامر خان کیساتھ تلاش نے جہاں باکس آفس پر دھوم مچادی وہیں انکی فلمAiyyaaبری طرح فلاپ ہوئی۔ بالی ووڈ کو کئی کامیاب فلمیں دینے والی رانی نے اس کیرئیر کے دوران کئی ایوارڈز بھی اپنے نام کیے جن میں بیشمار بین الاقوامی ایوارڈز بھی شامل ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.