21 مارچ 2013
وقت اشاعت: 17:8
ماضی کے معروف موسیقار روبن شدید گھوش علیل
جیو نیوز - ڈھاکا…پاکستان میں سپرہٹ نغموں کی دھنیں ترتیب دینے والے موسیقار اوراداکارہ شبنم کے شوہر روبن گھوش بنگلہ دیش میں شدید علیل ہوگئے ،انہیں ڈھاکہ میں اسپتال داخل کرادیا گیا ہے، ڈاکٹر وں نے روبن گھوش کی حالت کو تشویشناک قرار دیا ہے جبکہ اداکارہ شبنم نے جیونیوز کو بتایا کہ روبن کی طبیعت اب بہتر ہے۔ روبن گھوش نے اپنے فنی کیئریر میں 150سے زائد فلموں کی موسیقی ترتیب دی اورانکے کئی گانے سپرہٹ ہوئے۔