22 مارچ 2013
وقت اشاعت: 18:8
اداکارعمران ہاشمی24مارچ کو34برس کے ہوجائینگے
جیو نیوز - ممبئی …آجکل بالی ووڈ کے صفِ اول کے اداکاروں میں شمار ہونے والے عمران ہاشمی24مارچ کو34برس کے ہوجائینگے۔24مارچ1979کو بھارتی ریاست مہارشٹرا کے شہر ممبئی میں پیدا ہونے والے عمران ہاشمی نے اپنے شوبز کیرئیر کا آغاز2002ء میں بھٹ برداران کے فلمی بینر وشیش فلمزکی فلم راز سے بحیثیت اسسٹنٹ ہدایتکار کیا ۔ بالی ووڈمیں عمران کی آمدفلم "فٹ پاتھ"سے ہوئی جس میں انکی کارکردگی کو ناقدین کی جانب سے بیحد پذیرائی ملی تاہم رومانٹک تھرلر "مرڈر" انکی پہلی کامیاب فلم ثابت ہوئی جس میں انکے مدِ مقابل ملائکہ شیراوت بطور ہیروئن جلوہ گر ہوئیں۔اسکے بعد عمران نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا اور زہر،عاشق بنایا آپ نے،اکثر،گینگسٹر،آوارہ پن،جنت،راز،ونس اپان اے ٹائم ان ممبئی،مرڈر ٹو،دی ڈرٹی پکچر،جنت ٹو،شنگھائی اور راز تھری جیسی کامیاب فلموں میں کرتے ہوئے اپنی اداکاری کا لوہا منوا لیا۔عمران ہاشمی کی آنے والی فلموں میں ایک تھی ڈائن، گھن چکر اور اُنگلی شامل ہیں جو رواں برس ہی سینما گھروں کی زینت بنیں گی جن سے خود عمران سمیت ناقدین کو بھی بیحد اُمیدیں وابستہ ہیں۔