23 مارچ 2013
وقت اشاعت: 2:32
رنبیر آوارہ کپور ہوگئے ، کلائی پر ”آوارہ“ کاٹیٹو بنوالیا
جیو نیوز - نئی دہلی....بالی ووڈ اداکاروں مےں جسم پر مختلف انداز کے ٹےٹو بنوانا عام بات ہے اور کئی صفِ اول کے اداکاروں سمےت اداکارائےں بھی عجےب و غرےب ٹےٹوز بنوا کر مےڈےا کی توجہ حاصل کرچکی ہےں۔بالی ووڈ اداکاراؤں مےں ٹےٹوز کے حوالے سے دپےکا پڈکون سب سے آگے پائی جاتی ہےں تاہم اب اس فہرست مےں نےا اضافہ ان کے سابقہ بوائے فرینڈ رنبیر کپور کی شکل مےں سامنے آےا ہے۔ ایک حالیہ تقریب میں رنبیر کپور کی کلائی پر آوارہ لفظ کا ٹیٹو دیکھا گیا جوکہ با لی ووڈ کے لیجنڈ اداکار اوران کے دادا راج کپور کی 1951ءکی ہٹ فلم کا ٹائٹل بھی ہے ۔ تاہم ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ یہ ٹیٹو عارضی ہے یا مستقل لیکن بالی ووڈ اور میڈیا میں رنبیر کپور نے اپنے اس پہلے ٹیٹو سے دھوم خوب مچادی ہے۔