تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
25 مارچ 2013
وقت اشاعت: 2:30

سیف علی خان اپنی نئی فلم” گو، گوا، گون“ میں بھوتوں کا شکار کرینگے

جیو نیوز - ممبئی…ہرن کے شکار نے تو بالی وڈ کے کئی ستاروں کو مشکل میں مبتلا کردیا ہے مگر چھوٹے نواب کرنے جا رہے ہیں بھوتوں کا شکار۔ سیف علی خان کی نئی فلم کا مداحوں کو بے چینی سے انتظار ہے۔ سیف علی خان اپنی آنے والی فلم” گو، گوا، گون“ میں منفرد کردار ادا کررہے ہیں جس کے لیے انھوں نے حلیہ بھی عجیب سا بنایا ہے۔ سنہری بال اور جسم پر بے شمار ٹیٹو کے ساتھ وہ کریں گے ”زومبی“ کا شکار۔ بھوتوں سے آنکھ مچولی کی اس فلم میں مزاح کا تڑکا بھی شامل ہے اور چھوٹے نواب کو امید ہے کہ ان کے مداح اس نئے روپ میں بھی انھیں پسند کریں گے۔ فلم ”گو، گوا، گون“ 10 مئی کو ریلیز کی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.