تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
25 مارچ 2013
وقت اشاعت: 9:18

ہمت والا کے ریمیک کے آئٹم گانے”دھوکہ دھوکہ “کی وڈیو جاری

جیو نیوز - ممبئی…این جی ٹی…1983سپرہٹ بالی ووڈ فلم ہمت والا کا ریمیک بہت جلد سینما گھروں کی زینت بننے والا ہے جس کے نئے گانے"دھوکہ دھوکہ"کی وڈیو بھی جاری کردی گئی ہے۔ اس گانے کو Bappi Lahiri،سونیدی چوہان اور ممتا شرما کی آواز میں ریکارڈ کیا گیاجس میں اجے اور تمنا سری دیوی اور جیتندرا کے روپ میں موجود ہیں جبکہ گانے سمیت فلم کی موسیقی ساجد واجد نے ترتیب دی ہے ۔بالی ووڈ کی مقبول جوڑی سری دیوی اور جیتندرا کی بلاک بسٹر فلم "ہمت والا"کے ریمیک کے لیے فلمساز و ہدایتکار ساجد خان نے اجے دیوگن اور تامل ہیروئن تمنا بھاٹیا کو ہیرو ہیروئن چنا ہے جبکہ جیتندرا،اکشے کمار اور سوناکشی سنہا بحیثیت مہمان اداکار اس فلم کا حصہ بنے ہیں۔ایکشن اور رومانس سے بھرپوریہ فلم 29مارچ کو سینما گھروں کی زینت بنائی جائیگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.