27 مارچ 2013
وقت اشاعت: 8:29
کترینہ فلم’ سیتا اور گیتا‘ کے ری میک میں ڈبل رول ادا کر یں گی
جیو نیوز - ممبئی …این جی ٹی …بالی وڈ میں جہاں ایک طرف حال کی تما م مقبو ل فلموں کا ری میک بنایا جا رہاہے، وہیں 1972 کی سپر ہٹ فلم ’سیتااور گیتا‘کابھی ری میک بنا نے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔پر کشش ادا کارہ کترینہ کیف با لی ووڈ کی بلا ک بسٹر فلم’ سیتا اور گیتا‘ کے ری میک میں ڈبل رول ادا کریں گی۔ اپنے وقت کی کا میا ب ترین فلم قرار پا نے والی اس فلم میں یہ کردار با لی ووڈ کی ڈریم گرل ہیما ما لنی نے ادا کیا تھا جو آج بھی مداحوں کے ذہنوں پر نقش ہے ۔1972میں بننے والی اس ہٹ فلم میں ہیما مالنی کے ساتھ مر کزی کر دار اداکار دھر میندرا نے اداکیا تھا جس کیلئے اس فلم کے ری میک میں خطروں کے کھلاڑی اکشے کما رکا نام زیر غور ہے ۔