27 مارچ 2013
وقت اشاعت: 15:35
ٹام کروز اپنی نئی فلم ”اوبلیوین“ کی تشہیر کیلئے ارجنٹائن پہنچ گئے
جیو نیوز - بیونس آئرس … ہالی ووڈ میگا اسٹار ٹام کروز اپنی نئی سائنس فکشن فلم oblivion ”ابوبلیوین“ کی تشہیری مہم کیلئے ارجنٹائن پہنچ گئے۔ ہالی ووڈ اداکار ٹام کروز ارجنٹائن کے دارالحکومت بیونس آئرس پہنچے تو مداحوں کی بڑی تعداد ان کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے ہوٹل کے باہر جمع تھی۔ٹام کے پرستاروں نے ان کا والہانہ محبت سے استقبال کیا، آٹوگراف لئے اور فوٹو بھی کھنچوائے۔ سائنس فکشن تھرلر فلم ”اوبلیوین“ میں ٹام کروز دنیا کو تباہ کرنے کیلئے آئی خلائی مخلوق سے جنگ لڑتے نظر آئیں گے، اس فلم کے مصنف اور ہدایتکار جوزف کوسنسکی ہیں۔ ٹام کروز کے علاوہ فلم میں مورگن فری مین اور اینڈریا رائزبورگ نے اہم کردار ادا کیے ہیں۔ فلم ” اوبلیوین“ د نیا بھر میں 13 پریل کو ریلیز کی جا ئے