تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
29 مارچ 2013
وقت اشاعت: 11:35

بالی ووڈ ریمیک ’ہمت والا‘ توقعات پر پورا اُترنے میں ناکام

جیو نیوز - ممبئی…بالی وڈ کا ’ہمت وال‘ا باکس آفس پر دھما کہ نہیں کرسکا فلم نے آغاز تو اچھا کیا لیکن توقعات سے کافی کم ۔ ایک آدمی پچاس پر بھاری ، تیس سال پہلے کا فارمولا باکس آفس پر اتنا کامیاب نہیں ہوا جتنی توقع کی جارہی تھی ، اجے دیوگن کی اداکاری بھی ناقدین کو زیادہ نہیں بھائی۔ دیکھنے والوں کے نزدیک فلم کے ہیرو تھے پاریش راول جو جب بھی اسکرین پر آئے سینما میں موجود سب لوگ خوب مسکرائے، فلم کا مشہور گانا نینوں میں سپنا بھی اپنا جادو نہ جگاسکا کیونکہ نہ تو کشور کی آواز کو کئی بھول سکا اور نہ ہی جتندرا کے ڈانس کو اجے دیوگن اس گانے میں بھی مکمل فیل نظر آئے، فلم ویسے تو شاید 100 کروڑ کمالے لیکن پھر بھی فلم 150 کروڑ نہیں کماسکے گی جو اس سے توقع کی جارہی تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.