31 مارچ 2013
وقت اشاعت: 9:29
لالی ووڈ کی ڈوبتی کشتی کو سہارا دینے کی کوشش،کلاسیکل فلموں کی نمائش
جیو نیوز - لاہور… لالی وڈ کی ڈوبتی کشتی کو سہارا دینے اور روٹھے فلم بینوں کو واپس سینماوٴں میں لانے کے لئے لاہور میں پاکستانی کلاسیکل فلمیں لگانے کا اعلان کیا گیا ہے۔جیوکے بینر تلے ریلیز ہونے والی فلم مجاجن کے پریمئیر سے اس کا آغاز کر دیا گیا۔مجاجن کے خصوصی شو میں فلمی صنعت کے کئی چہرے دکھائی دئیے۔ جو لاہور کینٹ کے سینما گھر کی جانب سے شروع کی جانے والی اس کاوش سے بہت خوش دکھائی دیئے۔سینماانتظامیہ کا کہنا ہے کہ شائقین کو سینما گھروں میں واپس لانے اور نوجوانوں کو شاندار فلمیں دکھانے کے لئے یہ پروگرام شروع کیا گیا۔شوبز سے وابستہ افراد اور فلم بینوں کی بڑی تعداد نے پنجابی فلم مجاجن کا شو دیکھا۔اور خوب لطف اندوز ہوئے۔ ہفتہ اور اتوار کو بھی فلم بینوں کے لئے سینما میں دو کلاسیکل فلمیں دکھائی جائیں گی۔