تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
31 مارچ 2013
وقت اشاعت: 9:39

سپر ہٹ فلم عاشقی کے سیکوئل’عاشقی ٹو‘ کا ٹیزر ٹریلر ریلیز

جیو نیوز - ممبئی …این جی ٹی …بالی ووڈ کے معروف فلمساز و ہدایتکارمہیش بھٹ کی 90کی وہائی کی سپر ہٹ رومانٹک فلم عاشقی کے سیکوئل عاشقی ٹو کا ٹیزر ٹریلر ٹریلر جاری کردیا گیا ہے جس میں ادتیہ رائے کپور اورشردھا کپور مرکزی کرداروں میں جلوہ گر ہورہے ہیں۔ٹیزر ٹریلر کیساتھ ہی فلم کے پہلے گانے "تم ہی ہو"کی وڈیو بھی جاری کردی گئی ہے جسے اریجیت سنگھ کی آواز میں موسیقار متھوں اور جیت گنگولی نے کمپوز کیا ہے۔فلم گزارش اور ایکشن ری پلے سے شہرت حاصل کرنے والے اداکار ادتیہ رائے کپور بطور ہیرواور اداکار شکتی کپور کی بیٹی شردھا کپور بحیثیت ہیروئن جلوہ گر ہورہی ہیں جسے مکیش بھٹ کیساتھ بھوشن اور کرشن کمار نے پروڈیوس کیا ہے ۔ بھٹ برادران کے وشیش فلمز کے بینر تلے بننے والی رومانٹک ایکشن فلم عاشقی ٹوکی ہدایتکاری موہت سوری دے رہے ہیں جو رواں سال10مئی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی ۔دو دن قبل ریلیزہونے والے ٹریلر اور گانے نے آتے ہی دھوم مچادی ہے اور جہاں ٹریلر کو اب تک 4لاکھ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں وہیں گانے کو صرف24گھنٹوں میں45ہزار سے زائد افراد نے سنا۔واضح رہے کہ 1990 میں بننے والی فلم عاشقی میں راہول رائے ،اَنّو اگروال اور دیپک تجوری نے مرکزی کردار ادا کئے تھے جس کے لئے کمار سانو کے گائے ہوئے گانوں نے میوزک چارٹس پر مقبولیت کے ریکارڈقائم کر دیے تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.