تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
2 اپریل 2013
وقت اشاعت: 11:56

ہمت والا ہمت ہار گیا، فلم بری طرح ناکام

جیو نیوز - ممبئی …بالی وڈ کا ہمت والا ہمت ہار گیا ، فلم باکس آفس پر بری طرح ناکام ہوگئی، نہ بھارت میں دیکھنے والوں کو پسند آئی نہ بھارت سے باہر۔ہمت والا کے ڈائریکٹر ساجد خان کے سارے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے، وہ تو اجے کو یقین دلاچکے تھے کہ فلم دنیا بھر سے سو نہیں بلکہ دو سو کروڑ کمائے گی، پر یہاں توفلم 60 کروڑ ہی کمالے تو بڑی بات ہے۔ اجے دیوگن اس فلم سے پہلے سو کروڑ کے چھکے لگاچکے تھے لیکن ہمت والا نے انہیں باکس آفس پر کلین بولڈ کردیا ہے۔ فلم 4 دن میں دنیا بھر سے اب تک صرف 35 کروڑ ہی کماپائی ہے۔ فلم کو خریدنے والے ڈسٹری بیوٹر بھی اب اپنا سر پیٹ رہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.