2 اپریل 2013
وقت اشاعت: 20:17
کراچی :پیپلز پارٹی اقلیتی ونگ کا پارٹی ٹکٹ کی تقسیم کیخلاف مظاہرہ
جیو نیوز - کراچی …کراچی کے علاقے کلفٹن میں دو تلوار کے قریب پیپلز پارٹی کے اقلیتی ونگ کے جیالوں نے پارٹی ٹکٹ کی تقسیم کے خلاف مظاہرہ کیا۔پیپلز پارٹی اقلیتی ونگ کے ناراض کارکنوں نے انتخابات میں پارٹی کی جانب سے ٹکٹوں کی مبینہ غیر منصفانہ تقسیم کے خلاف کراچی پریس کلب پر مظاہرہ کیا اور نعرے بازی کی ،بلاول ہاوس جانے والے بپھرے کارکنوں کی ریلی کودو تلوار کے قریب روک دیا گیا،ریلی کے باعث اطراف کی سڑکوں پر ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوئی ،اس موقع پر پیپلز پارٹی کے کارکنوں کا کہنا تھا کہ پارٹی ٹکٹ کی تقسیم پر مخصوص گروپ کاقبضہ ہے۔ بعد میں پیپلز پارٹی کے رہنما وقار مہدی کی جانب سے مطالبات کی منظوری سے متعلق یقین دہانی پر مظاہرین پر امن طور پر منتشر ہوگئے۔