تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
2 اپریل 2013
وقت اشاعت: 20:17

انجلینا جولی افغانستان میں گرلز اسکول کے لیے اپنے زیورات نیلام کرینگی

جیو نیوز - نیویارک …اقوام متحدہ کی خیرسگالی سفیر انجیلینا جولی افغانستان میں لڑکیوں کے لیے اسکول قائم کرنے کی غرض سے اپنے زیورات نیلام کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔ فلاحی کاموں کے لیے مشہور ہالی ووڈ ایکٹریس انجیلینا جولی اقوام متحدہ کے تحت افغانستان میں دو اسکولوں کے لیے عطیات دے چکی ہیں اور اب ایسا ایک اور اسکول قائم کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔ اس سلسلے میں وہ اپنی جیولری لائن کی نیلامی کے ذریعے رقم اکھٹا کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔ یہ جیولری لائن انہوں نے اسٹائل آف جولی کے نام سے گزشتہ سال معروف جیولر روبرٹ پروکوپ کے اشتراک سے لانچ کی تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.