5 اپریل 2013
وقت اشاعت: 10:8
لندن: فلم”اولمپس ہیز فالن“کاریڈ کارپٹ پریمئر
جیو نیوز - لندن…این جی ٹی…لندن میں گذشتہ روزآسکر ایوارڈ یافتہ ہالی ووڈ اداکار مورگن فری مین اور اسکاٹش اداکار گیراڈ بٹلر کی نئی ایکشن تھرلر فلم”اولمپس ہیز فالن“(Olympus Has Fallen )کے ریڈ کارپٹ پریمئرکا انعقاد کیا گیا۔ پریمےئر کے موقع پر ہیرو گیراڈ بٹلر سمیت فلم کی اہم کاسٹ وینیو پر موجود تھی جنہیں دیکھنے کے لیے ہزاروں مداحوں نے اس مقام پر ڈیرا ڈالا ہوا تھا۔ وائٹ ہاؤس پر قبضے، امریکی صدر کو یرغمال بنانے اور سیکرٹ سروس کے آپریشن اولمپس کے گرد گھومتی اس فلم میں مورگن فری مین اورگیراڈ بٹلر کے ساتھ آرون ایکھارٹ، ایشلے جوڈ، اینجلا باسٹ اہم کردار ادا کررہی ہیں۔ انٹوئن فوکوا کی ہدایتکارمیں بننے والی اس فلم کواداکار گیراڈ بٹلر سمیت ایلن سیگل اورمارک گل نے پروڈیوس کیا ہے۔ سابقہ اسپیشل ایجنٹ کی ذہانت اور بہادری کے گرد گھومتی ایکشن سے بھرپور یہ فلم17اپریل کو برطانوی سینما گھروں کی زینت بنے گی۔