تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
11 اپریل 2013
وقت اشاعت: 6:4

رومانٹک فلم’یہ جوانی ہے دیوانی‘کے نئے گانے کی وڈیو ریلیز

جیو نیوز - ممبئی …این جی ٹی …بالی ووڈ کی جوڑی رنبیر کپور اور دپیکا پڈوکون فلمساز وہدایتکار کرن جوہرکی آنے والی رومانٹک فلم’ یہ جوانی ہے دیوانی‘میں ایک بار پھر ساتھ نظر آئے گی جس کے نئے گانے’بالم پچکاری‘کی وڈیو بھی جاری کردی گئی ہے۔ امیتابھ بھٹاچاریہ کے تحریر کردہ’بالم پچکاری‘کے بولوں پر مبنی اس گانے کو وشال ڈالڈانی اور شالمالی کھولگاڈے کی آوازمیں ریکارڈ کیا گیا ہے جس کی وڈیو میں رنبیر اوردپیکا کے ساتھ کالکی کوچلن اور ادتیہ رائے کپوررنگوں کے تہوار ہولی پر ایک دوسرے کو رنگتے اور تفریح کرتے نظر آرہے ہیں۔ایان مکھرجی کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں دپیکا اور رنبیر کے ساتھ کالکی کوچلن، ادیتہ رائے کپوراور جرمن نژاد بھارتی ماڈل ایویلن شرما معاون اداکاروں کے طور پرجلوہ گر ہورہے ہیں۔دھرما پروڈکشنز کے بینر تلے اس فلم کوکرن جوہر پروڈیوس کررہے ہیں جس کا میوزک پریتم چکربورتی نے کمپوز کیا ہے جبکہ یہ فلم رواں سال31مئی کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.