11 اپریل 2013
وقت اشاعت: 16:4
فلمی صنعت کے سو سال: میگزین ٹائٹل پر دلیپ، امیتابھ اور شاہ رخ اکٹھے ہوگئے
جیو نیوز - ممبئی …آخرکار بالی وڈ کے ٹریجڈی کنگ، شہنشاہ اور بادشاہ ایک ہو ہی گئے۔لیکن یہ ایکا کسی فلم کیلیے نہیں بلکہ ایک میگزین کے ٹائٹل کیلیے تھا۔ جس کی رونمائی خود شاہ رخ خان نے ممبئی میں کی ۔ بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے سو سال کے موقع پر شائع ہونے والے میگزین کے ٹائٹل پر پہلی بار دلیپ کمار، امیتابھ بچن اور شاہ رخ خان ایک ساتھ نظر آئے ہیں۔تقریب میں شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ انہیں اس لمحے کا انتظار ہے جب ان کی اپنی فلم کا ریمیک بنایا جائیگا ۔ انہوں نے کہا کہ انہیں نہ تو بادشاہ کہلوانا پسند ہے اور نہ ہی کنگ آف رومانس، انھیں تو صرف پاپا کہلوانا اچھا لگتا ہے لیکن صرف اپنے بچوں سے۔